حکومتِ پنجاب نے لاہور میں بسنت کو محفوظ انداز میں منانے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بسنت پر پتنگ بازی کی مشروط اجازت: پابندیوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے تحت شہر بھر میں 100 سیفٹی کیمپس قائم کیے جائیں گے جبکہ شہریوں میں 10 لاکھ سیفٹی راڈز تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 23 مختلف روٹس پر فری رائیڈ کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
کمشنر لاہور مریم خان کے مطابق محفوظ بسنت کی تقریبات صرف ضلع لاہور کی حدود میں 3 روز تک، یعنی 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پتنگ اور ڈور کی فروخت یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک کی اجازت ہوگی، تاہم 6 فروری سے پہلے لاہور میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 3روزہ ’محفوظ بسنت‘ منانے کا فیصلہ، سخت قوانین نافذ
ان کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت کے تینوں دنوں میں سیفٹی راڈ کے بغیر کسی موٹر سائیکل کو لاہور کی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید یہ کہ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والے مواد کی تیاری بھی صرف ضلع لاہور تک محدود رکھی جائے گی۔














