وینزویلا رجیم چینج، کیا امریکا ایک گہری دلدل میں پھنس رہا ہے؟

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ، صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور عارضی طور پر ملک چلانے کا اعلان ایک ایسے سیاستدان کی جانب سے غیر معمولی قدم قرار دیا جا رہا ہے جو برسوں سے غیر ملکی مداخلت اور بیرونی جنگوں پر تنقید کرتا آیا ہے اور امریکا کو عالمی تنازعات سے دور رکھنے کا دعویدار رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دوپہر کو ہونے والی نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم وینزویلا کو اس وقت تک چلائیں گے جب تک ایک محفوظ، درست اور دانشمندانہ انتقالِ اقتدار ممکن نہیں ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نیویارک پہنچا دیے گئے

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکا کس حد تک فوجی یا سیاسی کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے، خاص طور پر اس حقیقت کے باوجود کہ مادورو کے قریبی ساتھی اب بھی اقتدار میں موجود دکھائی دیتے ہیں۔

’وہ جنگیں جن میں ہم کبھی داخل ہی نہیں ہوئے‘

جنوری میں اپنی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم اپنی کامیابی کا اندازہ نہ صرف جیتی گئی جنگوں سے لگائیں گے بلکہ ان جنگوں سے بھی جو ہم نے ختم کیں، اور سب سے بڑھ کر ان جنگوں سے جن میں ہم کبھی داخل ہی نہیں ہوئے۔

لیکن اس کے بعد سے ٹرمپ انتظامیہ شام، عراق، ایران، نائجیریا، یمن اور صومالیہ میں فضائی حملے کر چکی ہے، کیریبین اور بحرالکاہل میں درجنوں مبینہ منشیات بردار کشتیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے، جبکہ گرین لینڈ اور پاناما پر حملے کی دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

وینزویلا پر گزشتہ شب کے حملے کو ٹرمپ کی اب تک کی سب سے جارحانہ فوجی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں دارالحکومت کاراکاس سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو منشیات اسمگلنگ کے الزامات میں حراست میں لے کر نیویارک منتقل کیا گیا۔

داخلی سیاست میں خدشات

یہ پیش رفت ان ریپبلکن حلقوں کی امیدوں کے برعکس ہے جو چاہتے تھے کہ صدر ٹرمپ اپنی توجہ مہنگائی، صحت، روزگار اور معیشت جیسے اندرونی مسائل پر مرکوز رکھیں۔

صدر ٹرمپ نے تاہم اس مداخلت کو اپنے  ’سب سے پہلے امریکا‘ نظریے کے مطابق قرار دیا اور کہا ’ہم اچھے ہمسایوں، استحکام اور توانائی سے گھرا رہنا چاہتے ہیں۔‘
ان کا اشارہ وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر کی جانب تھا۔

میگا تحریک میں دراڑیں

ریپبلکن رکنِ کانگریس مارجری ٹیلر گرین نے سوشل میڈیا پر لکھا ’یہ وہی ہے جسے ختم کرنے کے لیے میگا کے حامیوں نے ووٹ دیا تھا۔ ہم کتنے غلط ثابت ہوئے۔‘ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے کانگریس سے مستعفی ہو جائیں گی۔

دلدل میں پھنسنے کا خدشہ

ڈیموکریٹک سینیٹ لیڈر چک شومر نے کہا ’مادورو ایک غیر قانونی آمر ہو سکتا ہے، لیکن کانگریس کی اجازت کے بغیر فوجی کارروائی اور بغیر کسی واضح منصوبے کے قدم اٹھانا لاپرواہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے: وینزویلا کے صدر کو گرفتار کرنے کی ویڈیو لائیو دیکھی، نیویارک لا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ڈیموکریٹس اس معاملے کو صدر ٹرمپ کے خلاف سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق وینزویلا میں فوجی کارروائی صرف 20 فیصد امریکی عوام کی حمایت حاصل کر سکی تھی۔

ریپبلکن پارٹی میں خارجہ پالیسی پر اختلاف

سیکریٹری خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو نے ہفتے کے روز کانگریس کے متعدد ارکان سے رابطہ کر کے مخالفت کم کرنے کی کوشش کی۔

تاہم ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے کہا کہ کسی خودمختار ملک کے صدر کو امریکی قانون کے تحت گرفتار کرنے کا دعویٰ آئینی طور پر مشکوک ہے۔

ماضی کی جھلکیاں، مستقبل کے سوالات

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی اب ان ہی امریکی صدور سے مشابہ ہو رہی ہے جنہیں وہ کبھی ’نیو کنزرویٹو‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ 1983 میں ریگن نے گریناڈا پر حملہ کیا۔ 1989 میں جارج بش نے پاناما میں نوریگا حکومت کا خاتمہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے امریکا نے وینزویلا پر حملہ کیوں کیا؟ حملے سے متعلق اہم تفصیلات

سابق امریکی سفیر ایلیٹ ابرامز کے مطابق مادورو کو ہٹانا درست قدم ہے، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا امریکا وینزویلا میں جمہوریت کے قیام میں درست کردار ادا کرے گا؟

سابق اوباما مشیر بریٹ برؤن نے خبردار کیا کہ امریکا اب ایک پیچیدہ اور طویل منتقلی کے عمل میں پھنس سکتا ہے، جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

ڈیمین مارٹن کوما سے باہر، ایڈم گلکرسٹ نے صحت یابی کو معجزہ قرار دے دیا

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد اور قیادت آج بھی مشعلِ راہ ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری

وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ممکن ہے، صدر ٹرمپ کا اعلان

کولمبیا سے کیوبا تک، وینزویلا کے بعد کونسے ممالک امریکی حملے کا شکار ہوسکتے ہیں؟

ویڈیو

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن