اوپن اے آئی اپنی پہلی ہارڈویئر ڈیوائس کے اجرا سے پہلے چیٹ جی پی ٹی کے آڈیو ماڈل کو اپ گریڈ کرنے پر کام کر رہا ہے۔ کمپنی کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کے ساتھ چیٹ کرتے وقت جوابات زیادہ فطری، جذباتی اور تیز تر محسوس ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:اے آئی جنگ: جیمنی کی مقبولیت میں اضافہ، چیٹ جی پی ٹی پیچھے، وجہ کیا ہے؟
9to5Mac کے مطابق اوپن اے آئی اپنی آڈیو اے آئی کی صلاحیتوں کو بہتر بنا رہا ہے تاکہ چیٹ کے جوابات زیادہ قدرتی اور جذباتی انداز میں پیش کیے جا سکیں۔ نئے ماڈل کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی نہ صرف بول سکے گا بلکہ صارف کی بات سنتے ہوئے فوری اور درست جوابات بھی دے سکے گا۔
ریئل ٹائم اور متوازی گفتگو
نئے آڈیو ماڈل کا مقصد یہ ہے کہ گفتگو کے دوران صارف بات کرے اور چیٹ جی پی ٹی ایک ہی وقت میں سن کر جواب دے سکے۔ اس سے نہ صرف جوابات کی درستگی بڑھے گی بلکہ تعامل بھی زیادہ ہموار اور قدرتی محسوس ہوگا۔

لانچ کی تاریخ اور ہارڈویئر
آڈیو ماڈل کی ابتدائی لانچ 2026 کے اوائل میں متوقع ہے، جبکہ کمپنی کی پہلی اے آئی ہارڈویئر ڈیوائس کے اجراء میں کم از کم ایک سال باقی ہے۔ یہ ڈیوائس اوپن اے آئی کی مستقبل کی آڈیو مرکز ڈیوائسز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر صارفین کو کون سی سہولت فراہم کرے گا؟
یہ اپگریڈ اوپن اے آئی کے لیے وائس ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین اور AI کے درمیان تعامل زیادہ حقیقت کے قریب اور موثر ہو جائے گا۔












