لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات کے تحت صوبے میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں لکی مروت کے علاقے پردل بیگوخیل میں ایک کامیاب ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مل کر حصہ لیا، یہ دہشتگرد پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: لکی مروت میں دہشتگردوں کا حملہ، ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کو اطلاع ملی تھی کہ مطلوب دہشتگرد سرائے نورنگ کے علاقے میں داخل ہو کر خطرناک کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اس اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم اور مقامی پولیس نے مل کر ایک کامیاب کارروائی کی۔ پولیس کے پہنچتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس کی بہادر ٹیموں نے ان کو بچنے کا موقع دیے بغیر ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت محمد نزیر عرف مجاہد، فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ دہشتگرد مختلف ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ملوث تھے، جن میں پولیس اہلکاران اور ایف سی اہلکاروں کی شہادتیں شامل ہیں۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول، 2 موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے اس کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیم اور مقامی پولیس کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد کی بندش سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، دہشتگرد حملوں میں کتنی کمی آئی؟

انہوں نے کہاکہ صوبے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی، اور مزید ٹارگٹڈ آپریشنز کو تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کی حفاظت اور امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ