اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس پہلی بار 181 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور پیر کو کاروبار کے آغاز کے چند ہی منٹوں میں 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 181 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

صبح 9 بج کر 40 منٹ پربینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,828.56 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد اضافے کے ساتھ 180,863.49 پوائنٹس پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

مارکیٹ میں اہم شعبوں میں خریداری کا دباؤ دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور پاور جنریشن شامل ہیں۔

انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پول، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزل اور یو بی ایل سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ نے مضبوط تیزی کا سلسلہ جاری رکھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

افراطِ زر میں کمی کے آثار، مختلف شعبوں کی بہتر کارکردگی اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو تقویت دی۔

مزید پڑھیں: نئے سال کا شاندار آغاز، اسٹاک مارکیٹ 176 ہزار پوائنٹس کی تاریخ ساز بلندی پر

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہفتہ وار بنیاد پر 6,634 پوائنٹس یعنی 3.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 179,035 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ اس سے قبل ہفتے کے اختتام پر یہ 172,401 پوائنٹس پر تھا۔

عالمی سطح پر پیر کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا، کیونکہ سرمایہ کار امریکا کی جانب سے وینزویلا میں فوجی کارروائی کے اثرات اور سال کے پہلے مکمل کاروباری ہفتے میں آنے والے اہم معاشی اعداد و شمار پر غور کر رہے تھے۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے شیئرز پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس 1.2 فیصد بڑھا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔

سرمایہ کار ایک ہنگامہ خیز ویک اینڈ کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے دوران امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکا وینزویلا کو عارضی طور پر امریکی کنٹرول میں لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بِٹ کوائن کو 2022 کے بعد پہلی سالانہ خسارے کا سامنا، عالمی معیشت کو دباؤ کا سامنا

علاقائی مارکیٹس میں جاپان کا نکی 225 انڈیکس 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ماہ قبل قائم ہونے والی ریکارڈ سطح کے قریب پہنچ گیا۔

جاپانی شیئرز میں اس وقت مزید بہتری آئی جب اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ دسمبر میں مینوفیکچرنگ سرگرمی مستحکم ہوئی اور 5 ماہ سے جاری تنزلی کا سلسلہ رک گیا۔

جنوبی کوریا کا کوسپی اور تائیوان کی مارکیٹیں بھی 2 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ نئی ریکارڈ بلند ترین سطحوں پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: 2025-26 کی پہلی سہ ماہی، ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا کیوں؟ احسن قبال نے بتادیا

چین کی مارکیٹس نسبتاً محتاط رہیں، جہاں ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.1 فیصد اضافہ ہوا، تاہم چینی تیل کمپنیوں کے شیئرز دباؤ میں رہے۔

ہانگ کانگ میں درج توانائی کے شیئرز کے انڈیکس میں 3.1 فیصد کمی دیکھی گئی۔ آسٹریلوی شیئرز میں بھی 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان

سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی

وینزویلا میں آئندہ 30 دن میں انتخابات نہیں ہوں گے، صدر ٹرمپ

فواد چوہدری و دیگر کی سیاسی مذاکرات کے لیے کوششیں، پی ٹی آئی نے ’نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی‘ قرار دیدیا

پاک چین مشترکہ سمندری سائنسی مہم کا آغاز ہوگیا

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟