ڈپٹی وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے آج پاکستان ایمبیسی بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی (CIDCA) کے چیئرمین چن ژیاوڈونگ سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کا سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کا جائزہ لیا اور CIDCA کی پاکستان کی ترقی میں شراکت کو سراہا۔ انہوں نے تعلیم، خلائی تحقیق، روزگار، آئی ٹی اور قدرتی آفات میں امداد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Chen Xiaodong, Chairman of CIDCA, at the Pakistan Embassy today. @XHNews @PDChina @ChinaDaily pic.twitter.com/tRyo4Mop5N
— Media Talk (@mediatalk922) January 5, 2026
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اہم منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی، جنہیں دونوں ممالک کی شراکت داری کی علامت کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چین کی پاکستان اور افغانستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں جانب سے مشترکہ تعاون کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر زور دیا گیا۔













