تحریک تحفظ ناموس رسالت کے سیکریٹری جنرل حافظ احتشام احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی ہے۔
شکایت میں درج کیا گیا ہے کہ ججز جسٹس صداقت علی خان، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس جواد حسن اور جسٹس چوہدری سلطان محمود نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید 6 الیکشن ٹربیونلز تشکیل دیدیے
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ چاروں ججز نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، اس لیے انہیں عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
مزید برآں، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ ججز نے توہین مذہب کے مرتکب ملزمان کے مقدمات سن کر ان کی سزائیں کالعدم قرار دی ہیں، جس پر مناسب کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں: سیشن ججز کے اختیارات کا معاملہ، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا
سپریم جوڈیشل کونسل اب شکایت کی جانچ پڑتال کرے گی اور آئندہ سماعت میں کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔













