‘نک دا کوکا’ گانے پر قوال فراز خان کے خلاف مقدمہ درج

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شالیمار باغ میں ہونے والی میوزک اینڈ کلچرل نائٹ کے دوران معروف قوال فراز خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ’نک دا کوکا‘ گانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ شالیمار گارڈن لاہور کے انچارج ضمیر الحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اشتعال انگیزی پھیلانے اور امن عامہ کے خلاف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شالیمار باغ میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام ’چاندنی راتوں‘ کے عنوان سے میوزک اینڈ کلچرل نائٹ منعقد کی گئی تھی جو ایک ثقافتی تقریب تھی۔ اس تقریب میں کسی بھی قسم کے سیاسی مواد یا سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں تھی۔

تاہم 3 فروری کو قوالی نائٹ کے دوران فراز خان اور ان کے ساتھی قوالوں نے بغیر اجازت سیاسی نوعیت کا نغمہ گایا، جس کے بول ’جیل اڈیالہ قیدی 804‘ تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس گانے سے شرکاء میں جوش و اشتعال پیدا ہوا اور امن عامہ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا جس کے بعد انتظامیہ نے پرفارمنس روک دی۔

قوال فراز خان نے اس سلسلے میں موقف اپنایا کہ انہوں نے اپنی پرفارمنس کے دوران ایک شخص کی دھمکی پر مجبوراً دو بول گائے اس شخص نے دھمکی دی تھی کہ قیدی نمبر 804 والا گانا گاؤ اگر گانا نہ گایا تو جب تم لوگ باہر نکلو گے تو ہم تم سے نمٹ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نک دا کوکا‘ کا نیا ورژن: ’ملکو اور سارا الطاف کو آخر راتوں رات کیا ہوگیا؟‘

فراز خان کے مطابق پروگرام ختم ہونے کے بعد انتظامیہ کو اس واقعے سے آگاہ بھی کیا۔ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرمائش نہ ماننے کی صورت میں ان کی یا ان کے ساتھیوں کی جان کو خطرہ ہوتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں اور بلاجواز مقدمہ خارج کروایا جائے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ سابق سینیٹر اور سیاسی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اس کیس کی ایف آئی آر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’قوال فراز خان کا یہ فعل انتہائی غیر ذمہ درانہ اور قابل مذمت ہے،اِس سے عوام میں جوش اور اشتعال پیدا ہوا‘۔ یہ ایف آئی آر کا متن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے اوپر گول کرنا اور کسے کہتے ہیں؟

محمد عمیر نے لکھا کہ میری ابھی قوال فراز امجد خان سے بات ہوئی ہے ان کے مطابق تقریب میں موجود ایک بندے نے دھمکی دے کر ان سے یہ گانا ’نک دا کوکا‘ گوایا۔ فراز امجد کے مطابق وہ ن لیگی ہیں اور ن لیگ کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔

حیدر مجید لکھتے ہیں کہ یہ ڈر کی انتہا ہے کہ قوالی نائٹ میں قیدی نمبر 804 گانے پر قوالوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کس مسئلے سے دوچار ہے؟

گروک اے آئی تنقید کے نشانے پر، لوگ ناراض کیوں ہیں؟

پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کے لیے 10 بولی دہندگان کی فہرست سامنے آگئی

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟