تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی
ملاقات میں عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے متعلق کیسز عدالت سے واپس لینے کی دستاویزات بھی اسپیکر کے سامنے پیش کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی ملاقات۔ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے متعلق کیسز عدالت سے واپس لینے کی دستاویز پیش کیں۔@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.twitter.com/tyZ7JldIml
— Media Talk (@mediatalk922) January 5, 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہر کام قاعدے، قانون اور آئین کے مطابق ہوگا اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وہ اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق از سر نو طریقہ کار شروع کیا جائے گا اور قومی اسمبلی کے قواعد اس ضمن میں واضح ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے قواعد و ضوابط کی روشنی میں مناسب طریقہ کار اختیار کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ آئینی اور قانونی دائرے میں رہ کر حل کیا جا سکے۔














