دنیا بھر میں آسمانی شوقین افراد نے نئے سال کے آغاز پر پہلی سپرمون 2026 کی تصاویر بنائیں، جس نے رات کے آسمان کو اپنی خوبصورت چمک سے جگمگا دیا۔ یہ سپرمون آج (5 جنوری 2026) کو نظر آیا اور سرد ترین دنوں میں بھی شفافیت کے باعث دیکھنے میں آسان رہا۔
گلاسٹنبری، برطانیہ

برطانیہ میں سپرمون نے شائقین کو حیرت انگیز مناظر فراہم کیے، جن میں اسٹون ہینج، سورے، لندن، گلاسٹنبری، گلوسٹر، میساچوسٹس، چین، جرمنی، سعودی عرب، سینٹ سالواڈور، ال سلواڈور، امریکا اور سیرا ڈی گوادرما، اسپین شامل ہیں۔
گلاسٹنبری، برطانیہ

گرین وچ میں رائل آبزرویٹری کے مطابق اس سپرمون کو ’وولف مون‘ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ مڈ ونٹر کے مہینوں میں بھوکے بھیڑیا شکار کی تلاش میں دہاڑتے ہیں۔ اسٹون ہینج، برطانیہ کے پس منظر میں سپرمون کا طلوع ہونا ایک نمایاں منظر تھا۔
سورے، برطانیہ

سپرمون اس وقت ہوتا ہے جب پورا چاند زمین کے قریب ترین نقطے یعنی ’پیریجی‘ پر ہوتا ہے، جو تقریباً 220,000 میل کے فاصلے پر ہے، جبکہ دورترین نقطہ ’اپوجی‘ تقریباً 250,000 میل ہوتا ہے۔
لندن

وولف مون 2026، اکتوبر کی ہارویسٹ مون، نومبر کی بیور مون اور دسمبر 2025 کی کولڈ مون کے بعد مسلسل چوتھا سپرمون ہے۔ اگرچہ سال میں 3 سے 4 سپرمون معمول کی بات ہے، مگر مسلسل سپرمون ہونا نسبتاً نایاب ہے۔
لندن

اسٹون ہینج، برطانیہ

گلو سٹر، میساچوسٹس

چین

جرمنی

سعودی عرب

سینٹ سالواڈور، ال سلواڈور

امریکا

سیرا ڈی گوادرما، اسپین















