پنجاب حکومت کی آسان کاروبار اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: این سی سی آئی اے کی کارروائی، سائبر فراڈ میں ملوث عالمی گروپ کے 34 ارکان گرفتار
فراڈ کے اس معاملے میں پنجاب بینک کے سسٹم میں موجود خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف افراد نے کروڑوں روپے کی رقم ہتھیائی۔
این سی سی آئی اے (نیشنل کرائمز اینڈ کورٹ انویسٹی گیشن ایجنسی) نے پنجاب بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے حکام اب تک 71 افراد کو حراست میں لے چکے ہیں، جن میں مرد و خواتین شامل ہیں۔
ابتدائی طور پر این سی سی آئی اے میں 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم گرفتاریوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
فراڈ میں ملوث افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، اور گرفتار شدگان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کا عمل بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: این سی سی آئی اے نے مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا
مقدمہ پنجاب بینک کے فیلڈ کولیکشن آفیسر انصر کے بیان پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے اس معاملے کی تفصیلات فراہم کیں۔














