سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے عوام سے پیسے بٹورنے کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم عناصر ان کی تصاویر استعمال کر کے خود کو بشریٰ انصاری ظاہر کرتے ہیں اور خیرات و فلاحی کاموں کے نام پر لوگوں سے رقم مانگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی شادی 1 ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟
پیر کے روز بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود متعدد جعلی آئی ڈیز ان کی نہیں ہیں اور عوام ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سستی اور گھٹیا حرکتوں کے ذریعے لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں اور انہیں اس صورتحال سے شدید کوفت ہو چکی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ کچھ جعلی اکاؤنٹس یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کسی مذہبی دن کے موقع پر غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے، جبکہ بعض افراد این جی او بنانے کے نام پر بیواؤں اور نادار افراد کی امداد کے لیے چندہ مانگتے ہیں۔ بشریٰ انصاری کے مطابق دنیا میں بےشرم لوگوں کی کوئی کمی نہیں جو اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ کی جراب، لتا منگیشکر کی ساڑھی چاہیے، بشریٰ انصاری کے انوکھے مطالبے پر صارفین برس پڑے
انہوں نے ایک حالیہ جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی بھی کی جس میں ان کی ایک نئی تصویر استعمال کی گئی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ ایسے کسی بھی اکاؤنٹ کو فالو نہ کریں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے پر پہلے بھی ویڈیوز کے ذریعے آگاہی دے چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود جعلی اکاؤنٹس کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے واضح کیا کہ اگر وہ کبھی کسی کی مدد کرتی ہیں تو وہ ذاتی طور پر اور خاموشی سے کرتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوشل میڈیا پر فنڈز اکٹھے نہیں کیے۔ انہوں نے اپنے اصل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بتائے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں لڈیاں ڈالتے ہیں اور بھارت جاکر نفرت پھیلاتے ہیں‘، بشریٰ انصاری کی جاوید اختر پر تنقید
بشریٰ انصاری نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی مشہور شخصیت کے نام سے پیسے مانگنے والے اکاؤنٹس پر اندھا اعتماد نہ کریں، تصدیق کریں اور جعلی آئی ڈیز سے ہوشیار رہیں۔














