وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہیں گے، شرجیل میمن

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جب بھی سندھ آئیں گے تو انہیں صوبے کی روایات کے مطابق خوش آمدید کہا جائے گا اور مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ہمیشہ مہمان نوازی کی روایت کو مقدم رکھتے ہیں اور سیاست میں اختلاف کے باوجود گھر آنے والے مہمان کا احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے وزرائے اعلیٰ اور رہنماؤں کو بھی سندھ میں ویلکم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پنجاب اسمبلی آنے کا معاملہ، ہنگامہ آرائی پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

تاہم وزیر اطلاعات سندھ نے پی ٹی آئی کی طرز سیاست اور طرز حکمرانی پر شدید اعتراضات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں طالبان اور دہشت گرد عناصر کو جیلوں سے رہا کیا گیا جس پر پیپلز پارٹی کو سنجیدہ تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو گالی گلوچ اور نفرت انگیز سیاست کے سوا کوئی مثبت رویہ نہیں سکھایا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ قومی اداروں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر بھی سخت اعتراضات ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں اور اس حوالے سے ماضی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھتے ہیں۔

دوسری جانب شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صحافیوں نے 30 سے 40 سال میڈیا انڈسٹری کو دیے ہیں، ان کا مستقبل محفوظ ہونا چاہیے۔ اسی مقصد کے تحت میڈیا فیوچر پروٹیکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے جسے پورے پاکستان میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے۔ جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہوگی وہاں مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی، طلبی کے نوٹس آویزاں

وزیر اطلاعات سندھ نے انٹرٹینمنٹ اور فلم انڈسٹری کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بنائی گئی ایک فلم مکمل ہو چکی ہے اور اس کا ٹریلر جلد لانچ کیا جائے گا۔ فلم میں لیاری کی اصل کہانی، سماجی پس منظر، سافٹ امیجز اور دہشتگردی سمیت پاکستان کے حالات کی عکاسی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فلم، ڈرامہ اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو فنڈز اور سہولتیں فراہم کر رہی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

صحت کے شعبے پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں 99 فیصد علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مریض بھی سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی 2008 سے اولین ترجیح صحت اور مفت طبی سہولیات رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟