برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی بریڈفورڈ کی جامع عثمانیہ مسجد میں ہر جمعرات کو 50 سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے مخصوص ورزش یعنی پائلٹس کے سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر 2 ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

مسجد کے سیکریٹری محمد الیاس نے بتایا کہ یہ کلاسز بوڑھوں کی صحت اور فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خواتین کے لیے بھی اسی طرح کے سیشنز متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سورج کی روشنی کا طویل ترین دن اور نیویارک ٹائمز اسکوائر میں یوگا فیسٹیول

محمد الیاس نے کہا کہ ہم واقعی حیران ہیں، یہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہے۔ ٹک ٹاک پر تقریباً 2 ملین ویوز اور فیس بک پر بھی کافی دیکھنے والوں کی تعداد ہے۔

ویڈیو کو دنیا بھر سے تبصرے موصول ہوئے، جن میں لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ وہ اپنی مساجد میں بھی اس طرح کے کلاسز کیسے شروع کر سکتے ہیں۔

کلاسز کے انسٹرکٹر نے کہا کہ وہ مردوں کی صحت اور لچک بڑھانے کے لیے پرجوش ہیں۔ ‘جوان مرد زیادہ تر باڈی بلڈنگ یا جسمانی صحت پر توجہ دیتے ہیں، لیکن عمر کے ساتھ مردوں کے لیے کم مواقع ہوتے ہیں۔ یہ کلاسز جسمانی، ذہنی اور روحانی فوائد فراہم کرتی ہیں۔’

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں مفت یوگا: پارکس کو آباد اور اسپتالوں کو خیر باد کہیں

عبید خان، جنہوں نے جون 2024 میں دل کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کلاسز میں شمولیت اختیار کی، نے کہا کہ یہ نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی طور پر بھی بہت مددگار ہے۔ میں نے نئے لوگوں سے ملاقات کی اور کچھ دوست بھی بن گئے ہیں۔

اس مسجد میں انسٹرکٹر ہر کسی کو کلاس میں شامل کرتا ہے اور کلاس کے بعد سب ایک ساتھ چائے، پھل اور بسکٹ کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ یہ ایک گھنٹے کی ورزش گھر میں ٹی وی کے سامنے بیٹھنے سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔

نمازیوں کے مطابق مسجد کو صرف نماز کے لیے نہیں بلکہ کمیونٹی ہب بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نئے قریبی عمارت میں خواتین کے لیے کلاسز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟