پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عرب میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدهو نے سعودی عرب کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز، کمانڈر رائل سعودی ائیر فورس، اور جنرل فیاض بن حمید الرولی، چیف آف جنرل اسٹاف، سے ملاقات کی۔

ایئر چیف کے سعودی عرب پہنچنے پر رائل سعودی ائیر فورس کی گارڈ آف آنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دیدی

ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی ماحول اور مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے موجودہ تعاون کی سطح سے اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ تربیت، عملی تعاون اور پیشہ ورانہ تجربے کے تبادلے کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا گیا۔

ایئر چیف نے دو طرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی، جس میں اسپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل ہیں، کو عملی کارکردگی کے ذریعے ظاہر کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ

سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، عملی کارکردگی اور لڑاکا تیاری کی تعریف کی اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے شعبے میں مشترکہ تربیت اور عملی تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟