اکثر صارفین شکایت کرتے ہیں کہ واٹس ایپ میں وہ نیا یا اپڈیٹڈ فیچر نظر نہیں آ رہا جو دوسروں کے پاس موجود ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ایسا ہونا غیر معمولی بات نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
بیٹا ٹیسٹنگ پروگرام
واٹس ایپ کے بعض صارفین بیٹا ٹیسٹنگ پروگرام کا حصہ ہوتے ہیں۔
بیٹا صارفین کو نئے فیچرز عام صارفین سے پہلے آزمانے کا موقع ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کو نیا فیچر پہلے نظر آتا ہے۔
ممالک یا خطوں کا فرق
واٹس ایپ بعض اوقات نئے فیچرز کو مرحلہ وار مختلف ممالک یا خطوں میں متعارف کراتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے واٹس ایپ کو مینول اپ ڈیٹ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
ممکن ہے آپ کے ملک یا علاقے میں وہ فیچر ابھی جاری نہ ہوا ہو، اسی لیے دوسرے ممالک کے صارفین کو فیچر پہلے دستیاب ہو جاتا ہے۔
واٹس ایپ اپڈیٹ نہ ہونا
اگر آپ واٹس ایپ کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو نیا فیچر نظر نہیں آئے گا۔
ہمیشہ واٹس ایپ کو گوگل پلے اسٹور (اینڈرائیڈ) ایپ اسٹور (آئی فون) سے تازہ ترین ورژن پر اپڈیٹ رکھیں۔
مخصوص ڈیوائسز کے لیے فیچرز
کچھ فیچرز پہلے خاص ڈیوائسز پر متعارف کروائے جاتے ہیں۔ بعض اوقات آئی فون صارفین کو فیچر پہلے مل جاتا ہے۔ کبھی اینڈرائیڈ صارفین کو ترجیح دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہشیار رہنے کی ہدایت
واٹس ایپ بعض فیچرز کو رفتہ رفتہ تمام صارفین تک پہنچاتا ہے۔ اس میں چند گھنٹے، دن یا حتیٰ کہ ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔ اس دوران کچھ صارفین کو فیچر مل جاتا ہے اور کچھ کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔
یاد رکھنے کی اہم باتیں
عام طور پر واٹس ایپ کے نئے فیچرز بند (off) نہیں کیے جا سکتے۔ پرانے ورژن پر واپس جانا ممکن نہیں۔ واٹس ایپ میں فیچرز کی جگہ یا ٹیبز کی ترتیب مرضی سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
اپڈیٹس سے باخبر رہنے کا طریقہ
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل بہتری پر کام کر رہا ہے۔
نئے فیچرز سے باخبر رہنے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ سینٹر، آفیشل بلاگ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔
اگر واٹس ایپ میں کوئی نیا فیچر نظر نہیں آ رہا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
زیادہ تر صورتوں میں یہ اپڈیٹ، ریجن، ڈیوائس یا مرحلہ وار ریلیز کی وجہ سے ہوتا ہے، اور کچھ وقت بعد فیچر خود بخود دستیاب ہو جاتا ہے۔














