عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، عبدالقادر پٹیل کا دعویٰ

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی میڈیکل رپورٹس منظر عام پر لاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رپورٹس میں واضح ہورہا ہے کہ عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں۔ عمران خان کی ٹانگ میں کوئی فرکچر نہیں تھا وہ 4 سے 6 ماہ چمڑی پر پلستر کروا کر گھومتے رہے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا اسی شخص کو صادق اور امین قرار دیا گیا تھا، جو ٹانگ کے فرکچر کا بہانہ بنا کر چمڑی پر پلستر لیے گھومتا رہا۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ میں عمران خان کی میڈیکل رپورٹس تقسیم کرتے ہوئے مزید بتایا کہ عمران خان کے خون اور پیشاب کے نمونوں سے ان کے جسم میں ’ڈرگس‘ پائی گئ ہیں، ان نمونوں میں کتنی کوکین پائی گئی ہے یہ مکمل تحقیق اور مزید ٹیسٹ مکمل کرکے پبلک کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں بھی کہتا رہا ہوں کہ عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ عمران خان کے دماغی توازن کے خراب ہونے کا اعلان کیا جائے۔

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کا عکس

قادر پٹیل نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ کو فرکچر قرار دیا تھا ان کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے رجوع کیا جائے گا کہ انہوں نے اس کا کیسے فرکچر ڈکلیئر کیا۔

قادر پٹیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمران خان کے حوالے نہ کریں، عمران خان نے حکومت سے نکالے جانے کے بعد قوم کے بچوں کا استعمال کیا۔ 9 مئی کو کیا ہوا سب نے دیکھا 1971کے بعد ایسے حالات ہم نے پہلی بار دیکھے۔ عمران خان نے ملک کا کلچر تک تباہ وہ برباد کر دیا۔ بقول اس شخص نے معاشرے کا کوئی ایسا شخص نہیں چھوڑا جس کو تباہ و برباد نہ کیا ہو۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے قادر پٹیل نے مزید کہا کہ عمران خان کی ابتدائی میڈکل رپورٹ کے مطابق انکی دماغی حالت غیر مناسب تھی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو رہائی سے قبل ہی مناسب انصاف مل گیا تھا۔ طبعی معائنے کے دوران عمران خان کی حالت میں بے چینی پائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد پمز اسپتال میں ان کا طبعی معائنہ کروایا گیا تھا جس میں یہ ساری صورت حال سامنے آئی۔ پمز اسپتال کی پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نےعمران خان کا معائنہ کیا تھا ۔ طبعی معائنے کے دوران بھی عمران خان کی حالت بے چین دکھائی دی۔ اس لیے عمران خان کی ذہنی حالت پرسوالیہ نشان ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو عمران خان نے بیماری کی حالت میں گرفتار کروایا، میں قوم کو کہتا ہوں کہ ’پاگل سے لین دین ہیں نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان جو حرکات کرتے ہیں وہ کوئی پاگل یا بوڑھا آدمی ہی کر سکتا ہے

انہوں نے نشاندہی کی کہ ابتدائی رپورٹ میں زہریلے عناصر کی موجودگی اور الکحل اور کوکین کا زیادہ استعمال ظاہر ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp