پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے ثمرات، عالمی سطح پر بھی پذیرائی

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اپنی مؤثر، متوازن اور مستقل خارجہ پالیسی کے باعث خطے میں ایک اہم سفارتی مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی راہ میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں، دی ڈپلومیٹ کی چشم کشا رپورٹ

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے کھل کر پاکستان کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ اور پختہ سفارتی طرز عمل کو سراہا ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت، ریاستی اداروں اور عوام نے قومی معاملات پر یکجہتی اور مضبوط مؤقف برقرار رکھا جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان کی متوازن سفارت کاری نے اسے خطے کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ چین پاکستان کو نہ صرف ایک معاشی طور پر مضبوط ہوتی ہوئی ریاست کے طور پر دیکھتا ہے بلکہ ایک ایسے ملک کے طور پر بھی تسلیم کرتا ہے جو اپنی سرحدوں سے باہر مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان جہاں امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے وہیں چین کے ساتھ اس کی دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری بھی مثبت اور مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ٹرمپ دور میں بازی پلٹ دی، بھارت پیچھے رہ گیا: بلوم برگ

چین نے عالمی اور علاقائی امور میں پاکستان کے کردار کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسلام آباد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے اہم عالمی فورمز میں قیادت کے کردار کے لیے موزوں امیدوار قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے کو خاص اہمیت دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے ایک بار پھر پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ علاقائی امور کے حوالے سے بیجنگ نے اس مؤقف کو دہرایا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ چین نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اعتدال پسندی اپنائے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات قائم رکھے۔

جریدے کے مطابق بیجنگ پاکستان کی موجودہ علاقائی اور عالمی پالیسیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بینکوں کی نمو کے لیے بہتر مواقع ملنے کی توقع ہے، فچ ریٹنگز

رپورٹ میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سفارتی مؤقف کو عالمی سطح پر مسلسل حمایت ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سمت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے