ہاؤس پلانٹس: ماحولیاتی انقلاب کی طرف ایک مثبت قدم

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہا جاتا ہے کہ پودے بولتے نہیں مگر وہ خاموشی کی زبان میں ہماری زندگیوں میں رنگ، خوشبو اور سکون بھردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پودے بھی جانداروں سے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہیں، حیرت انگیز تحقیق

سردیوں کی خنکی ہو یا گرمیوں کی لُو، امور زندگی کی تھکاوٹ ہو یا دل کے بوجھل لمحات، ایسے میں ہرے بھرے پودے وفادار دوست کی طرح خاموشی سے ہمارے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

10 جنوری کو دنیا بھر میں ‘ہاوس پلانٹس ڈے’ منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد ماحول دوستی کو بڑھانا، قدرتی ماحول کے سے ساتھ تعلق بڑھانا اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے واقفیت حاصل کرنا ہے۔

ہاؤس پلانٹس کے بےشمار فوائد ہیں جن میں چند بڑے فوائد درج ذیل ہیں۔

ہوا کی قدرتی صفائی

تناؤ اور اسٹریس میں کمی

توجہ اور یادداشت میں بہتری

نمی کے تناسب میں بہتری

بہتر نیند کا حصول بیماریوں سے بچاؤ

شور میں کمی

تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ

گھر کی خوبصورتی اور قدرتی احساس

اس حوالے سے جب گوگل جیمنی سے ہم نے 5 بہترین ہاؤس پلانٹس کے نام اور ان کے فوائد کے بارے سوال کیا تو اے آئی کے درج ذیل جواب دیا۔

مزید پڑھیے: ایک پودے پر سب سے زیادہ اقسام کے پھل اگانے کا عالمی ریکارڈ

ناسا کی تحقیق اور ماہرینِ نباتات کے مطابق گھر کی ہوا سے زہریلے مادے (جیسے فارملڈیہائڈ اور بینزین) صاف کرنے والے بہترین 5 پودے درج ذیل ہیں۔

اسنیک پلانٹ

اسے ‘ساس کی زبان (مدر ان لاز ٹنگ) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پودا رات کے وقت بھی آکسیجن فراہم کرتا ہے اس لیے اسے بیڈ روم کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

اسے بہت کم پانی اور روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسپائڈر پلانٹ

یہ پودا ہوا سے کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر زہریلی گیسوں کو جذب کرنے میں بہت ماہر ہے۔

یہ تیزی سے بڑھتا ہے اور لٹکنے والے گملوں (ہینگنگ باسکٹس) میں بہت خوبصورت لگتا ہے۔

گھیکوار (ایلو ویرا)

ایلو ویرا نہ صرف جلد کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ ہوا کو صاف کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

یہ خاص طور پر گھر میں موجود پینٹ یا صفائی کے کیمیکلز سے نکلنے والے زہریلے اثرات کو ختم کرتا ہے۔

پِیس للی

یہ ایک خوبصورت سفید پھول والا پودا ہے جو ہوا سے ہوا میں موجود نمی کو متوازن رکھتا ہے اور فضا سے ‘مولڈ اسپائرز’ (پھپھوندی کے ذرات) کو کم کرتا ہے۔

یہ باتھ روم یا کچن کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔

منی پلانٹ/پوتھوس

پاکستان اور بھارت میں یہ سب سے مقبول اِن ڈور پودا ہے۔ یہ ہوا سے تیزی سے آلودگی صاف کرتا ہے اور مٹی کے بغیر صرف پانی کی بوتل میں بھی آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیلم ویلی کے جنگلات میں آگ: قیمتی دیودار، جڑی بوٹیاں اور جنگلی حیات شدید خطرے میں

ہر سال 10 جنوری کو منایا جانے والا ‘ہاؤس پلانٹ ڈے’ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ان ننھے دوستوں کی ٹہنیاں اور کونپلیں ہماری دنیا میں روشنی اور امید کے رنگ بھر دیتی ہیں اور یہی پودے کنکریٹ کے مکانوں کو گلشن بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp