آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، اسحاق ڈار کی امریکا کو یقین دہانی

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان حکومت پوری لگن کے ساتھ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام پر عملدرآمد کرے گی۔

جمعے کو ملاقات کے لیے آنے والے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے  انہیں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے مہمان کو امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بتایا۔

وزیر خزانہ نے چیلنجنگ معاشی ماحول سے نمٹنے اور معیشت کو استحکام اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آ گاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو اپنی قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے محصولات اور اخراجات سے متعلق حکومت کے دانشمندی سے بنائے گئے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ان مختلف اقتصادی شعبوں کے بارے میں بھی امریکی سفیر کو آ گاہ کیا جن میں دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تعاون کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم  کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل