پاکستان اور انڈونیشیا کا تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم، اہم معاہدہ طے پا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ تجارتی کمیٹی جے ٹی سی کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اور انڈونیشیا نے دوطرفہ تجارت بڑھانے اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو ’نشان پاکستان‘ سے نواز دیا

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور انڈونیشیا کی نائب وزیر تجارت کی قیادت میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کامیاب رہے، مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام سے تجارتی مسائل اور مواقع پر باقاعدہ مشاورت ممکن ہو سکے گی۔

پاکستان نے جکارتہ میں سنگل کنٹری نمائش اور بزنس فورم کے انعقاد کا اعلان کیا، اور انڈونیشیا نے پاکستانی معدنیات، دواسازی، کاسمیٹکس اور زرعی اجناس کی فراہمی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدے کو وسعت دے کر جامع اقتصادی شراکت داری کی جانب پیش رفت پر اتفاق کیا۔

انڈونیشیا کی جانب سے پاکستانی پھل، چاول اور صنعتی آلو کے لیے بہتر مارکیٹ رسائی پر غور کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وفاقی وزیر تجارت جامل کمال نے پام آئل کو پاکستان کی غذائی ضروریات کا اہم جزو قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈونیشیا کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر نظر ثانی پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیا نے 4 ارب ڈالر سے زیادہ دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘