ملک ترقی کی راہ پر گامزن، تحریک تحفظ آئین کے نام پر جمع لوگ تانگے کی سواریاں ہیں، عطااللہ تارڑ کی تنقید

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تاڑ نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا، اور مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں اوورسیز پاکستانیوں نے3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، یہ پچھلے سال کے مقابلے 17 فیصد اور پچھلے ماہ کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ قانون نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ضرورت پڑی تو اس پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا، جبکہ مذاکرات جن کا کام ہے وہی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ علما کرام محفوظ ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے اور ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے مذاکرات سے منع نہیں کیا، حکومت سنجیدہ نہیں، شوکت یوسفزئی

وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی سوال کیاکہ انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور امن و امان کے مسائل کو پہلے بھی مؤثر طریقے سے سنبھالا گیا ہے اور آئندہ بھی اسی اصول کے تحت نمٹا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘