پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا، جو سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔
سیریز کا آغاز پاکستان نے شاندار فتح کے ساتھ کیا تھا۔ پہلے ٹی20 میچ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان کی نصف سینچری اور بولرز کی مشترکہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
🇵🇰 Pakistan win the opener of the 3-match T20I series on Sri Lanka’s home turf 🏏#SLvPAK #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6kYiObaARy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 7, 2026
رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 گیندیں قبل کامیابی حاصل کر لی۔
پاور پلے میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 59 رنز کی شراکت قائم کی، جبکہ بعد میں کپتان سلمان علی آغا اور فرحان کی 25 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مستحکم پوزیشن دی۔ آخرکار عثمان خان اور شاداب خان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلوائی۔
Match abandoned 🌧️
2nd T20I between Pakistan and Sri Lanka in Dambulla called off due to rain 🏏#SLvPAK #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/tP0ASJjnyl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2026
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسرنگا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جانا تھا، لیکن بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد آج کا تیسرا میچ سیریز کے فاتح کا تعین کرے گا۔
Gearing up for the third T20I 🏏
Pakistan players busy in the nets ahead of the clash against Sri Lanka 💫#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/0dCdWfMUdp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 10, 2026
پاکستانی ٹیم کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں اپنی بیٹنگ اور بولنگ لائن کو مضبوط کرکے فتح کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم بھی آج کے میچ میں جیت کے لیے پرعزم ہے۔ ماضی کے ٹی20 مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل رہی ہے، تاہم آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے سنسنی خیز اور کانٹے دار ثابت ہو سکتا ہے۔













