اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر دسمبر 2025 میں 3.6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کا دباؤ: پاکستانیوں کو بنیادی ضروریات نے جکڑ لیا، ترسیلات زر پر انحصار بڑھ گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیرِ وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ دسمبر 2025 کی ترسیلاتِ زر گزشتہ سال دسمبر میں بھیجی گئی 3.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 17 فیصد زیادہ رہیں۔
نومبر 2025 میں بھیجی گئی 3.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں یہ اضافہ 13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ، مگر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ برقرار
مشیرِ وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی کہ مالی سال 2026 میں مجموعی ترسیلاتِ زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔













