لاہور ہائیکورٹ: آوارہ کتوں پر فائرنگ اور زہر دینے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے ذریعے مارنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس خالد اسحاق نے عزت فاطمہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں آوارہ کتوں کا راج، حفاظتی اقدامات کیا ہو سکتے ہیں اور حکومت کیا کر رہی ہے؟

درخواست میں خانیوال میں ڈاگ کلنگ آپریشن کے دوران گولی لگنے سے کمسن بچی کے زخمی ہونے کا واقعہ بھی اجاگر کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرے سے خالی نہیں۔

درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے ذریعے مارنے سے روکے اور ویکسینیشن و نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب