امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو ’وینزویلا کا عبوری صدر’ قرار دیا ہے۔
پوسٹ میں ان کے ساتھ سرکاری پورٹریٹ اور عہدے کے نیچے ‘جنوری 2026’ بھی درج ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وینزویلا پر دوسرا حملہ منسوخ کردیا، تیل میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اس وقت تک، وینزویلا کی حکومت کی جانب سے ٹرمپ کی پوسٹ پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ پوسٹ میں دکھائی گئی تصویر ویکیپیڈیا کے صفحے سے مشابہت رکھتی ہے اور اس میں ٹرمپ کو امریکی صدر کے 45ویں اور 47ویں عہدے پر دکھایا گیا ہے جبکہ نائب صدر کے طور پر جے ڈی وینسکو نامزد کیا گیا ہے۔
Trump posts he's Acting President of Venezuela pic.twitter.com/usAbBfSbHd
— RT (@RT_com) January 12, 2026
نیویارک کی میڈیا کمپنی میڈیا آئی ٹی ای نے اس پوسٹ کو کور کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے پروگرامر شان ہینیٹی کو بتایا کہ وہ وینزویلا میں آخرکار انتخابات ہونے دیں گے، لیکن پہلے ‘ہم تیل اور توانائی کے ڈھانچے کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔’
امریکا نے جمعہ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں ایک قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا تاکہ وینزویلا کے تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی امریکی خزانے میں محفوظ رکھی جا سکے اور اسے ‘امریکی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے لیے’ استعمال کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ بے قابو، وینزویلا کے بعد کس کا نمبر ہے؟
امریکی افواج نے 3 جنوری کو وینزویلا پر بڑی کارروائی کی اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے فلوریڈا کے اپنے پرائیویٹ کلب مارا لاگو میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا وینزویلا کو چلائے گا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر شدید ردعمل دیا۔ جیوپولیٹیکل مصنف شنکا انسلم پیریرا نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘248 سال کی امریکی تاریخ میں، کسی صدر نے کبھی کسی غیر ملکی ملک پر سرکاری اختیار کا اعلان نہیں کیا’۔














