چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی مستقل تقرری، جوڈیشل کمیشن نے اجلاس طلب کرلیے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز کی تعیناتی کے لیے قواعد (رولز) بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام آمین منہاس، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف کی مستقلی کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد
جوڈیشل کمیشن کے تیسرے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج نجم الدین مینگل کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی، جبکہ جسٹس ایوب خان کو مستقل نہیں کیا گیا۔













