بھارت کو بڑا دھچکا، خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا بڑا مشن ناکام، 16 سیٹلائٹس ضائع

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی خلائی ادارے اسرو کے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کو پیر کے روز لانچ کے دوران تکنیکی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں مشن تیسرے مرحلے میں ناکام ہو گیا۔ راکٹ کو سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل وی راکٹ کی یہ مسلسل دوسری ناکامی ہے، اس سے قبل مئی میں بھی اسرو کا ایک پی ایس ایل وی مشن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔

مزید پڑھیں: اب چاند پر بھی وقت ناپا جاسکے گا، چین نے سوفٹ ویئر تیار کرلیا

پی ایس ایل وی راکٹ صبح 10 بج کر 17 منٹ پر لانچ ہوا اور ابتدائی دو مراحل کامیابی سے مکمل ہوئے، جبکہ اسٹیج سیپریشن بھی معمول کے مطابق انجام پائی۔ تاہم لانچ کے قریباً 8 منٹ بعد تیسرے مرحلے کے دوران راکٹ میں خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث مشن آگے نہ بڑھ سکا۔

اسرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل وی-سی 62 مشن کو پی ایس تھری مرحلے کے اختتام پر تکنیکی مسئلہ درپیش آیا، جس کی مکمل جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ مشن پی ایس ایل وی ڈی ایل ویرینٹ کے ذریعے انجام دیا جا رہا تھا، جو اضافی طاقت کے لیے دو سالڈ اسٹریپ آن موٹرز سے لیس ہوتا ہے۔ راکٹ جدید ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ای او ایس این ون لے جا رہا تھا، جسے انویشا کا نام دیا گیا تھا۔

یہ سیٹلائٹ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تیار کیا تھا اور اس میں ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی نصب تھی، جو ہر پکسل میں روشنی کی متعدد لہریں محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مشن میں مجموعی طور پر 16 دیگر چھوٹے سیٹلائٹس بھی شامل تھے، جن میں اسپین کے ایک اسٹارٹ اپ کا تیار کردہ کیسٹرل انیشل ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریٹ شامل تھا، جو ایک چھوٹے ری انٹری وہیکل کا پروٹوٹائپ تھا اور جسے زمین کے ماحول میں واپس آ کر جنوبی بحرالکاہل میں لینڈ کرنا تھا۔

اس کے علاوہ مشن میں حیدرآباد کے اسٹارٹ اپس ٹیک می ٹو اسپیس اور ای اون اسپیس لیبز کے سیٹلائٹس، برازیل کے پانچ سیٹلائٹس، برطانیہ اور تھائی لینڈ کا ایک ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ اور نیپال کا ایک ٹیکنالوجی ڈیمانسٹریشن سیٹلائٹ بھی شامل تھا۔ مشن کا سب سے نمایاں سیٹلائٹ آئول سیٹ تھا، جسے بنگلورو کے اسٹارٹ اپ اوربٹ ایڈ ایئرو اسپیس نے تیار کیا۔

’اسرو کا منصوبہ تھا کہ تمام سیٹلائٹس کو سورج سے ہم آہنگ پولر مدار میں داخل کیا جائے‘

اس سیٹلائٹ کو خلا میں موجود سیٹلائٹس کو ایندھن فراہم کرنے کے تصور کے تحت ڈیزائن کیا گیا تھا، جسے مستقبل کے ’خلائی پٹرول پمپ‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔ اسرو کا منصوبہ تھا کہ تمام سیٹلائٹس کو سورج سے ہم آہنگ پولر مدار میں داخل کیا جائے۔

ایم او آئی ون سیٹلائٹ میں مدار میں کام کرنے والی ایک جدید اے آئی امیج پروسیسنگ لیب نصب تھی، جو ڈیٹا کو زمین پر منتقل کرنے کے بجائے خلا میں ہی پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ اسے سپیس سائبر کیفے سے تشبیہ دی گئی تھی، جہاں صارفین مخصوص فیس کے عوض خلا میں کمپیوٹنگ وقت حاصل کر سکتے تھے۔ اس سیٹلائٹ میں دنیا کی سب سے ہلکی خلائی دوربین میرا بھی شامل تھی، جس کا وزن تقریباً 502 گرام بتایا گیا۔

اسرو کے مطابق راکٹ کی روانگی معمول کے مطابق تھی، تاہم تیسرے مرحلے کے دوران راکٹ اپنے مقررہ راستے سے ہٹنے لگا۔

ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے بتایا کہ تیسرے مرحلے کے اختتام تک راکٹ کی کارکردگی درست رہی، اس کے بعد گھومنے کی رفتار میں خلل اور پرواز کے راستے میں انحراف سامنے آیا۔

فلائٹ ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر وی نارائنن

ڈاکٹر وی نارائنن کا کہنا تھا کہ فلائٹ ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے اور تحقیقات کے لیے فیلیئر اینالیسس کمیٹی قائم کی جائے گی۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مشن میں شامل تمام سیٹلائٹس قابلِ استعمال مدار تک نہیں پہنچ سکے۔

مزید پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار

یہ مشن شری ہری کوٹا سے ہونے والی 105ویں لانچ تھا، جبکہ پی ایس ایل وی راکٹ کی مجموعی طور پر 64ویں پرواز اور پی ایس ایل وی ڈی ایل ویرینٹ کی پانچویں لانچ تھی۔ یہ مشن نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے تحت انجام دیا گیا، جو اسرو کا کمرشل بازو ہے اور این ایس آئی ایل کا یہ نواں مشن تھا۔

گزشتہ ایک سال کے دوران پی ایس ایل وی راکٹ کو درپیش یہ دوسری بڑی ناکامی ہے۔ اس سے قبل مئی میں پی ایس ایل وی سی 61 مشن بھی سورج سے ہم آہنگ پولر مدار میں مقررہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا، جس کی وجہ بھی تیسرے مرحلے میں خرابی بنی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘