چین کی نئی ایپ ’آر یو ڈیڈ‘ یعنی کیا آپ مرچکے ہیں انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے اور خاص طور پر اکیلے رہنے والوں میں مقبول ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا چینی ایپ ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب ہے؟
یہ ایپ ایک سیفٹی ایپلیکیشن ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اکیلے رہتے ہیں اور انہیں اس بات کا خوف ہوتا ہے کہ کہیں وہ اکیلے مر جائیں اور کسی کو خبر نہ ہو۔
مذکورہ ایپ مئی 2025 میں متعارف کرائی گئی۔ صارفین کو ہر 2 دن بعد ایک بڑے بٹن پر کلک کر کے یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔
اگر مقررہ وقت پر صارف یہ چیک ان نہ کرے تو ایپ خودکار طور پر ان کے متعین کردہ ایمرجنسی کانٹیکٹس کو الرٹ کر دیتی ہے اور بتاتی ہے کہ ممکن ہے کچھ غلط ہو گیا ہو۔
حالیہ ہفتوں میں چین کے شہروں میں اکیلے رہنے والے افراد نے اپنی حفاظت کے لیے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جس کے نتیجے میں یہ چین میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی پیڈ ایپ بن گئی۔
چینی ریاستی میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق سنہ 2030 تک چین میں 2 کروڑ ایسے گھرانے ہوں گے جو صرف ایک فرد پر مشتمل ہوگا۔
مزید پڑھیے: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ: چینی کمپنی ڈیپ سیک نے میدان مار لیا
اس ایپ کو سیفٹی کمپینیئن کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور یہ اکیلے رہنے والے طلبہ، آفس کارکنان اور دیگر افراد کے لیے ہے جو تنہائی میں زندگی گزارتے ہیں۔
صارفین کے تاثرات
ایک صارف نے کہا کہ اکیلے رہنے والے ہر مرحلے میں اس طرح کی ایپ کی ضرورت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چین کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل ’ڈیپسیک آر1‘ نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
ایک اور صارف نے لکھا کہ اکیلے رہنے والے لوگ بغیر کسی کو خبر دیے مر سکتے ہیں اور کوئی مدد کے لیے کال نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہ میں کبھی کبھی سوچتا ہوں، اگر میں اکیلا مر گیا، تو میری لاش کون اٹھائے گا۔ 
ایپ کی قیمت
ابتدائی طور پر یہ مفت تھی لیکن اب اس کا پیڈ ورژن دستیاب ہے جس کی کم قیمت 8 یوآن ہے۔ یہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 320 روپے بنتے ہیں اور یہ فی الحال ایک بار ادائیگی کرکے مل جاتی ہے۔














