سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ڈاکوؤں نے بڑی واردات کرتے ہوئے 20 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان، قومی دھارے میں شامل ہونے کا آخری موقع
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ رتوڈیرو کے قریب پیش آیا جہاں چھٹیوں کے بعد تربیتی مرکز لاڑکانہ واپس جانے والے 21 زیرِ تربیت پولیس اہلکار ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے۔
مسلح ملزمان نے اہلکاروں سے موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے میاں بیوی پولیس اہلکار کون ہیں؟
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے متعدد مقامات پر ناکہ بندیاں کی جا رہی ہیں۔














