اب میرا نام لیا تو عدالت لے جاؤں گی، علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نوازکو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام لینے سے باز رہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے یاسر نواز ہر موقع پر ان کا ذکر کرتے رہے ہیں حالانکہ دونوں کے درمیان پراجیکٹ ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کا مزید کام کرنے سے انکار، سبب کیا نکلا؟

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کبھی معافی کی پیشکش کی جاتی ہے اور کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ تجربہ خوشگوار نہیں تھا مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسلسل ان کا نام لیا جائے۔ علیزے نے کہا کہ ہر پروگرام کے ریکارڈز اور رپورٹس موجود ہیں جن میں انہوں نے مجھے بدنام کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کیا کہ اگر یاسر نواز مستقبل میں کسی بھی پلیٹ فارم پر دوبارہ ان کا نام لیں تو بلا تاخیر بدنامی کا قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔ مزید یہ کہ اگر یہ رویہ جاری رہا تو اصل وجوہات بھی سامنے لاؤں گی کہ وہ میرے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے، جو یاسر نواز کی ساکھ پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر نواز نے جون 2021 میں ایکسپریس ٹی وی پر احسن خان کے شو میں اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ منسا ملک مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، علیزے شاہ کا الزام

ان کی اہلیہ ندا یاسر نے بھی پروگرام میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں اور اداکارہ نے ان کے میاں کے ساتھ غلط کیا۔

بعد ازاں یاسر نواز نے علیزے شاہ سے پرانے بیان پر معافی مانگتے ہوئے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘