آل راؤنڈر شاداب خان سائنس فکشن پر مبنی گیم ’کرکٹ فلائی‘ کے سفیر مقرر

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو تیزی سے مقبولیت کی سند پانے والے پہلے سائنس فکشن پر مبنی موبائل کرکٹ گیم ’کرکٹ فلائی‘ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پراپنے پیغام میں قومی کرکٹر شاداب خان نے بتایا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی پُرجوش ہیں کہ انہیں ’گیمی فلائی کو‘ کی تیارکردہ تیزی سے مقبول عام ہوتی آن لائن کرکٹ گیم’کرکٹ فلائی‘ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سائنس فکشن پر مبنی موبائل کرکٹ گیم ’کرکٹ فلائی‘ پلے اسٹور کی نمبر ون فری اسپورٹس گیم ایپ ہے، جسے 1 ملین سے زائد افراد ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔

یہ گیم کھیلنے والے شاداب خان کی دستخط شدہ شرٹ بھی جیت سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp