آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لیے ٹکٹوں کا اعلان، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئی ہیں؟

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت اور دستیابی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری 2026 کو قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں شام کے وقت کھیلیں جائیں گے، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

پی سی بی کے مطابق مذکورہ سیریز کی آن لائن ٹکٹیں 16  جنوری سے pcb.tcs.com.pk  پر دستیاب ہوں گی، جبکہ فزیکل ٹکٹیں 19 جنوری سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے خریدی جا سکتی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، 29 جنوری کو کھیلے جانیوالے پہلے میچ کے ٹکٹوں کی قیمت بقیہ 2 میچوں کے مقابلے میں نسبتاً کم رکھی گئی ہے، اس روز کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے، پریمیئم 600، فرسٹ کلاس 500، جنرل 400، وی آئی پی فار اینڈ 1500 روپے رکھی گئی ہیں۔

جبکہ اسی روز قذافی اسٹیڈیم وی آئی پی نیو پویلین کا ٹکٹ 2000 جبکہ ہوسپٹالٹی گیلری کا ٹکٹ 5000 روپے میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسکرین پر پاکستان کا نام نامناسب انداز سے دکھائے جانے پر کرکٹ آسٹریلیا کی معذرت

پی سی بی کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کے میچز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1000، پریمیئم 700، فرسٹ کلاس 600، جنرل 500، وی آئی پی فار اینڈ 2000، وی آئی پی نیو پویلین 2500 جبکہ ہوسپٹالٹی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 6000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد ٹکٹیں خرید لیں کیونکہ میچز شائقین کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہیں، خصوصاً ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے یہ اہم مشقیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ: ڈوپلیسی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

مفت داخلہ یا خصوصی رعایت اس سیریز میں نہیں ہے، البتہ مختلف انکلوژرز کی قیمتیں شائقین کے لیے نسبتاً مناسب رکھی گئی ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس ہائی-وولٹیج مقابلے کا حصہ بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی