بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی گزشتہ ہفتے افریقہ کپ آف نیشنز (AFCON 2025) کے کوارٹر فائنل میچ میں دکھائی دیں، جہاں ان کے مداحوں نے ان کے ممکنہ رومانوی تعلق کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ نورا فتحی کا مبینہ بوائے فرینڈ مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کی کار کو نشے میں دھت ڈرائیور نے ٹکر مار دی، اداکارہ محفوظ
اشرف حکیمی، 27 سالہ فٹبالر، پیرس سینٹ جرمن (Paris Saint-Germain) کی ٹیم کے رائٹ بیک کے طور پر کھیلتے ہیں اور مراکشی قومی ٹیم کے کیپٹن بھی ہیں۔ وہ 4 نومبر 1998 کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پیدا ہوئے اور ریئل میڈرڈ کی یوتھ اکیڈمی سے تربیت حاصل کی۔ ابتدائی طور پر وہ ونگر کے طور پر کھیلتے تھے لیکن بعد میں دفاعی پوزیشن پر منتقل ہو گئے۔
View this post on Instagram
اشرف حکیمی کے خاندان میں دو بہن بھائی شامل ہیں، ان کا بڑا بھائی نبیل حکیمی بھی فٹبالر ہیں اور بہن کا نام جوئید حکیمی ہے۔
ذرائع کے مطابق نورا فتحی کا مراکش کے میچ میں شرکت کرنا اور اس میچ کے بعد انسٹاگرام پوسٹ پر اشرف حکیمی کی جانب سے لائک نے ان کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔ تاہم، دونوں نے ابھی تک اس تعلق کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔
مداحوں کے درمیان اس خبر نے کافی دلچسپی پیدا کر دی ہے کیونکہ دونوں ہی شخصیت اور پس منظر کے اعتبار سے مراکشی ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں۔














