حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نئے سال کا بڑا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر برقرار، موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔














