بلوچستان کے ضلع خاران میں گزشتہ روز درجنوں مسلح افراد شہر میں داخل ہوئے اور مختلف مقامات پر حملے کیے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر خاران شہر میں داخل ہوئے اور سب سے پہلے خاران سٹی پولیس تھانے کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق قیدیوں کو بھی رہا کروایا گیا اور اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔
بعد ازاں مسلح افراد خاران کے مرکزی بازار میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نیشنل بینک آف پاکستان، میزان بینک اور بینک الحبیب کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مسلح افراد کو بینکوں کے اندر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان خاران میں وہ وقت جب گزشتہ روز بینک لوٹا جارہا تھا pic.twitter.com/wcRD9pBkrj
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 16, 2026
سوشل میڈیا صارفین اور بعض حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی مبینہ طور پر بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کی جانب سے کی گئی، جس کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
خاران میں بینک لوٹنے کی ناکام کوشش، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم BLA کے ڈاکو فرار
خاران: بلوچستان میں میزان بینک پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم BLA کے ڈاکوؤں کی جانب سے بینک لوٹنے کی کوشش سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، ڈاکو بینک کے… pic.twitter.com/pcnCYz4RJ7— Balochistan Speaks (@ShoaibBlh) January 15, 2026
سینئر صحافی عمران ریاض خان نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ درجنوں مسلح افراد بلوچستان کے شہر خاران میں پولیس کا سامان تباہ کرکے، قیدیوں کو چھڑوا کر اسلحہ لے گئے اور بنکوں کو بھی لوٹا۔ وہ محسن نقوی کا ایس ایچ او کہاں گیا؟
درجنوں مسلح افراد بلوچستان کے شہر خاران میں پولیس کا سامان تباہ کرکے، قیدیوں کو چھڑوا کر اسلحہ لے گئے اور بنکوں کو بھی لوٹا۔ وہ محسن نقوی کا SHO کہاں گیا؟ pic.twitter.com/4Xt91c22iw
— Imran Riaz Khan (@ImranRiazKhan) January 16, 2026














