دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مختلف شہروں، بالخصوص کراچی اور لاہور میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کراچی میں گزشتہ چند روز سے غیر معمولی دھند دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ بعض اوقات 50 میٹر تک رہ گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث کئی گھنٹوں تک فلائٹ آپریشن معطل رہا ہے۔ خراب موسم کے باعث آج 12 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ 94 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شدید دھند کے باعث ملک کے اہم شاہراہیں بند، سفر متاثر

نجف سے لاہور آنے والی پرواز IA 435 کو اسلام آباد اتار لیا گیا، لاہور-کراچی کی قومی ایئر لائن کی دو پروازیں PK 302 اور PK 303 منسوخ ہوئیں، لاہور سے جدہ اور ابوظہبی جانے والی دو پروازیں بھی منسوخ ہوئیں، کراچی-اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں PA 200 اور PA 201 بھی منسوخ ہو چکی ہیں، لاہور سے شارجہ کے درمیان نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد-گلگت کی قومی ایئر لائن کی آج کی چاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

کراچی-اسلام آباد کے درمیان 5 پروازیں ایک سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، اسلام آباد کی 23 پروازیں ایک سے 13 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔ لاہور سب سے زیادہ متاثر ہوا، کراچی-لاہور کی سات پروازیں سات گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ایئرپورٹ کی 30 پروازیں ایک سے 13 گھنٹے تک تاخیر میں ہیں، جبکہ لاہور ایئرپورٹ کی گزشتہ روز کی 5 پروازیں آج چلنے کا امکان ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کی 18 پروازیں ایک سے 13 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں، پشاور کی 5، فیصل آباد کی 2، کوئٹہ کی 3 اور اسکردو کی 2 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کا امکان

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق، مسافروں کو ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی فلائٹ کا سٹیٹس متعلقہ ایئرلائن کے ہیلپ لائن یا ویب سائٹ سے لازمی چیک کرنا چاہیے۔ دھند کے باعث موٹرویز بھی مختلف مقامات پر بند ہیں، لہذا ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے اضافی وقت لے کر نکلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp