شیخ رشید اور تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹس منسوخ

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ایند امیگریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے نو رہنماؤں سمیت سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

 

تحریک انصاف کے نو رہنماؤں میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی، سابق وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور سابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور شامل ہیں، جن کے نیلے پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ان پانچ سابق وفاقی وزراء کے علاوہ تحریک انصاف سے وابستہ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب، سابق سربراہ بیت المال عون عباس بپی، اور سابق وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیےگئے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اس خبر کا رد عمل ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وہ گرفتار نہیں ہوجاتے عوام انہیں ٹوئٹر پر فالو کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل