انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد لقمہ اجل بن گئے

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا میں ایک علاقائی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں 3 مسافر اور 8 عملے کے ارکان شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ یوگیا کارتا سے مکاسر، جنوبی سولاویسی کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم قریباً 12 میل قبل ایئرپورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے ملبے کے آثار ماروس ضلع کے پہاڑی علاقے لیانگ لیانگ میں دیکھے گئے ہیں۔

جائے حادثہ پر فوری طور پر سرچ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں، جہاں 60 اہلکار اور ماہرین بچاؤ اور ملبے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

انڈونیشیا ایوی ایشن کے ڈائریکٹر کے مطابق طیارہ مقررہ اپروچ پر نہیں تھا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے اسے درست سمت میں لانے کی ہدایات دی تھیں، لیکن رابطہ ختم ہو جانے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان