ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پاکستانی شوبز کے 2 مقبول ستارے ہیں، جو ماضی میں اپنے تعلق اور پھر علیحدگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔
اب ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے پہلے ہی طلاق؟ ہانیہ عامر کا نجومی کی پیشگوئی پر دلچسپ تبصرہ
حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی طرف اشارے دینا شروع کر دیے ہیں۔
View this post on Instagram
عاصم اظہر نے ہانیہ سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے سے قبل اپنی منگنی بھی ختم کر دی تھی۔
ان دنوں دونوں ایک دوسرے کے خاندانی تقریبات میں بھی شریک ہو رہے ہیں، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ممکنہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: 2025 میں ہانیہ عامر کی زندگی کا نہایت مشکل پہلو کیا تھا؟
گزشتہ رات ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔
ایک سوال کے جواب میں ہانیہ نے کہا کہ اتنی زیادہ افواہوں کے بعد اب تو وہ خود بھی شادی کا سوچنے لگی ہیں۔
مزید پڑھیں: میرا ’ڈمپل‘ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، فیصل رحمان
ہانیہ عامر کے مطابق اگر شادی ہوئی تو وہ سادہ تقریب کو ترجیح دیں گی۔
شادی کے لباس سے متعلق سوال پر ہانیہ نے بتایا کہ وہ اپنی شادی پر جامنی رنگ کا لباس پہنیں گی۔

جب ایک مداح نے بابر اعظم کے ساتھ شادی کے امکان کے بارے میں سوال کیا تو ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ مداحوں کے مطابق تو یہاں سب کچھ ممکن ہے۔
ایک اور سوال میں شادی کے کارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو ہانیہ عامر نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پہلے ہی بہت سے شادی کے کارڈ گردش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ دراصل وہ صرف شادی کی تھیم پر سالگرہ کی تقریب کرنا چاہتی تھیں، اصل شادی نہیں، لیکن مداحوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کا چلتی موٹر سائیکل پر رقص، شنیرا اکرم کا سخت ردِعمل
ایک مداح نے مذاقاً لکھا کہ ہانیہ عامر پلیز سو جائیں، آپ کو اپنی شادی کی تقریب کے لیے جلدی اٹھنا ہے۔
ہانیہ عامر اور ان کے مداحوں کے درمیان شادی سے متعلق ہونے والی یہ دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔













