وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر اپنی شاندار تیاری اور دیدہ زیب لباس کے باعث مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سیاسی، سماجی اور غیر ملکی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر نے شادی میں کس ڈیزائنر کے کپڑے پہنے؟
شادی کی اس تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر اہلِ خانہ کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزرا اور معزز مہمان موجود تھے۔ مریم نواز کی سادہ مگر پراثر تیاری نے تقریب میں شریک افراد اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔
Absolutely 💛 https://t.co/kjNuPeCcIE
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) January 17, 2026
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے انداز کو سیاسی و سماجی حلقوں میں خوب سراہا گیا، یہاں تک کہ بختاور بھٹو زرداری بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
ان کی ایک پوسٹ میں شرمیلا فاروقی بھی نظر آئیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی چاہتی ہیں کہ اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آئیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر اور شانزے روحیل کا نکاح ہوگیا، شادی کی تقریبات جاری
واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں منعقد ہو رہی ہے، جبکہ اس سے قبل ان کی مہندی کی تقریب بھی جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور خاص مہمانوں نے شرکت کی۔
I want to look this lovely at my son’s wedding. https://t.co/vNcjzOYrCA
— Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i (@sharmilafaruqi) January 18, 2026













