سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے شام کے صدر احمد الشراع نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی شہر حلب سے باغی جنگجوؤں کا مکمل انخلا، شہر پر حکومت کا کنٹرول قائم
اتوار کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشراع نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور شام کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے صدر احمد الشرع کا پہلا غیرملکی دورہ، آج سعودی عرب روانگی
گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر آرا کا تبادلہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔













