انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں کو شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیے: انڈر 19 ورلڈ کپ: افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے ہرا دیا

آج کا میچ ہرارے میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ کے دوران قومی فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے ہی اوور میں 2 اہم وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔

بعد میں آنے والے بلے باز بھی پاکستان کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکے اور مقررہ 50 اوورز میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف 187 رنز بنا سکی۔

جواب میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا، قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان نے 75 اور احمد حسین نے 47 رنز کی اننگز شاندار اننگز کھیلی۔ گرین شرٹس نے 188رنز کا ہدف با آسانی 44ویں اوور میں 4  وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان اسکواڈز

فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد سیام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس، عمر زیب۔

یہ بھی پڑھیے: انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری

اسکاٹ لینڈ: تھامس نائٹ (کپتان)، فینلے کارٹر، میکس چیپلن، جارج کٹلر، روری گرانٹ، فینلے جونز، اولی جونز، اولی پلنگر، ایتھن ریمزے، تھیو رابنسن، مانو سراسوت، رام شرما، شریاس ٹیکلے، شلوک ٹھاکر، جیک ووڈ ہاؤس۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp