پاکستان کے نامور گلوکارراحت فتح علی نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم کو پیغام دیا ہے کہ ہمیں اپنی افواج کے احسانات اور قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعوام کے نام جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں راحت فتح علی خان کا کہنا ہےکہ ’جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں؟‘ ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے۔
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ’فوج کا دشمن، پاکستان کا دشمن ہے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘ پاکستانیو!، میرے بہن بھائیو! میرے ہم وطنو! ہم دل و جان سےافواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے یہ نوجوان ہیں، کیا ہم اپنے شہدا کو کبھی بھول سکتے ہیں؟ کبھی بھی نہیں! ہماری افواج بہادر ہیں، دلاور ہیں۔ میں افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
راحت فتح علی خان نے مشہور گانا اے وطن کے سجیلے جوانوں ” گا کر شہداءِ پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔