ٹویوٹا موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اصغر جمالی نے ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت 25 لاکھ روپے تک کم ہونے کی وجہ بتا دی۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز کم ہونے کی وجہ سے 15 لاکھ روپے کا فرق پڑا، جبکہ 10 لاکھ روپے ہم نے اپنے مارجن میں سے دے دیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہاکہ ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت 25 لاکھ روپے تک کم ہونے پر ہر جگہ بحث ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی مقبول آف روڈ ایس یو وی، ٹویوٹا فارچیونر کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔
یہ حالیہ برسوں میں ملک میں کسی بھی بڑی کار کمپنی کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی قیمت میں کمی ہے۔
فارچیونر جی (Fortuner G) کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح فارچیونر وی (Fortuner V) کی قیمت میں 25 لاکھ 70 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔














