ساف ویمن فسٹال چیمپئن شپ کے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل میں سیاست کو رد کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا اور بھارتی کیپٹن نے اجرک بھی وصول کی۔ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلی لیکن بھارتی ٹیم نے میچ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساف فٹسال چیمپیئن شپ: پاکستان کی شاندار واپسی، بھوٹان کو 2-4 سے شکست
ساف ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی ٹیم کی کپتان کو اجرک پیش کی۔
پاکستان کی کپتان کائنات بخاری نے میچ کے آغاز سے قبل روایتی حریف بھارت کی جگنت چنزن کو اجرک پہنائی۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان روایتی انداز میں ہائی فائیو بھی ہوا اور دونوں کپتان نے مصافحہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کی ہدایات پر کھیل میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔ وہ رویہ کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیے: سیف ویمنز فٹسال چیمپیئن شپ 2026، بنگلہ دیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
اگرچہ یہ بھارتی کھلاڑی انڈر 19، مین یا ویمنز ٹیم کے تھے، لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس نے ہمیشہ نفرت اور سیاست کو مسترد کیا اور کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی کوشش کی۔
پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنی حریف ٹیم سے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہارگئی۔
پاکستان نے 7 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میچ کھیلا اور اس سے پہلے تک ناقابل شکست تھی۔
قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بھوٹان کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا تاہم اس کے بعد سری لنکا اور مالدیپ کے خلاف شاندار فتح حاصل کی تھی۔
پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے والی پاکستان ٹیم اگلا میچ بدھ کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔










