واٹس ایپ جلد ہی ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائلز کے لیے کور فوٹو منتخب کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس پرائیویسی انفارمیشن فیچر متعارف کرادیا
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق میٹا کے زیر ملکیت اس پلیٹ فارم پر اس فیچر کی جانچ کی جا رہی ہے جس سے صارفین اپنی پروفائلز کو وسیع فوٹو کے ذریعے شخصی رنگ دے سکیں گے۔
صارفین اسے ایپ کی سیٹنگز سے آسانی سے سیٹ کر سکیں گے اور کسی بھی وقت کور فوٹو کو تبدیل، حرکت یا ہٹا سکتے ہیں اور اس سے پروفائل فوٹو یا دیگر اکاؤنٹ تفصیلات پر کوئی اثر بھی نہیں پڑے گا۔
واٹس ایپ اس کے ساتھ ساتھ پرائیویسی سیٹنگز بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صارفین فیصلہ کر سکیں کہ کون ان کا کور فوٹو دیکھ سکتا ہے۔ یہ فیچر موجودہ پرائیویسی کنٹرولز کی طرح کام کرے گا جو ’لاسٹ سین‘، ’پروفائل فوٹو‘ یا ’اباؤٹ‘ کے لیے ہیں۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ نے ممبر ٹیگز، ٹیکسٹ اسٹیکرز اور ایونٹ ریمائنڈرز فیچرز متعارف کرا دیے
اگرچہ یہ فیچر ابھی ڈیولپمںٹ کے مراحل میں ہے لیکن مستقبل کے اپڈیٹس میں تمام آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ، واٹس ایپ ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ یوزرنیمز زیادہ پرائیویٹ ہو جائیں۔ عام طور پر اگر کوئی ’یوزر نیم‘ منتخب کرے تو ہر کوئی اسے گلوبل سرچ کے ذریعے ڈھونڈ سکتا ہے اور رابطہ کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کو مینول اپ ڈیٹ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
نئے فیچر کے تحت، کوئی شخص آپ کو پیغام بھیجنے یا کال کرنے سے پہلے خاص کوڈ داخل کرے گا جو آپ کے ’یوزر نیم‘ سے منسلک ہوگا۔














