آسان اقساط پر الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی، بلوچستان حکومت اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف منسٹر سیکریٹریٹ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی موجودگی میں حکومتِ بلوچستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان عوام، ورکنگ ویمن اور طلبہ کو سبسڈائزڈ اقساط پر الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کی جانب سے خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم

اس موقع پر صوبائی وزیر میر صادق عمرانی، اعلیٰ صوبائی حکام اور نیشنل بینک آف پاکستان کے سینیئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام، طلبہ اور بالخصوص ورکنگ ویمن کو بہتر، باوقار اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکٹرک اسکوٹیز کی یہ اسکیم مختلف طبقات کے لیے سفری مشکلات میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ایندھن کے متبادل، کم لاگت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ان تمام منصوبوں اور اسکیموں کو عملی شکل دے گی جن کے براہِ راست فوائد عوام تک پہنچیں اور جن سے روزمرہ زندگی میں آسانی اور بہتری آئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں گرین بس سروس میں توسیع اور خواتین کے لیے پنک بس سروس کا افتتاح

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود پر مبنی منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں، خواتین اور عام شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی