روس کے جزیرے کامچاٹکا میں 60 سال کی بدترین برفباری، گاڑیاں اور عمارتیں دب گئیں

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

روس کے مشرقِ بعید میں واقع کامچاٹکا جزیرہ نما میں گزشتہ 60 برس کی سب سے شدید برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث کئی میٹر اونچے برفانی تودے بن گئے، عمارتوں کے داخلی راستے بند ہو گئے اور گاڑیاں مکمل طور پر برف میں دب گئیں۔

موسمیاتی اسٹیشنوں کے مطابق جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بعض علاقوں میں 2 میٹر (تقریباً ساڑھے 6 فٹ) سے زیادہ برف پڑ چکی ہے، جبکہ دسمبر میں ہی 3.7 میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک چین سرحد پر برفباری اور پابندیاں، تاجر شدید مشکلات کا شکار

اگرچہ کامچاٹکا میں شدید برفباری کوئی غیر معمولی بات نہیں، کیونکہ یہ جزیرہ نما جاپان کی سمت پھیلا ہوا ہے، تاہم حالیہ برفباری نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

رائٹرز کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں کئی میٹر برف میں تقریباً مکمل طور پر دفن ہو چکی ہیں، جبکہ فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں بھی برف پر گرفت برقرار رکھنے میں ناکام نظر آتی ہیں یا مکمل طور پر برف میں پھنس گئی ہیں۔ مقامی افراد کو رہائشی عمارتوں کے داخلی راستوں تک پہنچنے کے لیے خود راستے کھودنے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شدید برفباری میں اسکول جانے والے بچے کی ویڈیو وائرل، صدر نے ملاقات میں بڑا اعلان کردیا

پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی کی رہائشی اور فوٹوگرافر لیودمیلا موسکویچیوا نے بتایا، ‘میں کل شہر میں سیر کا ارادہ رکھتی ہوں، لیکن بدقسمتی سے میری گاڑی ایک ماہ سے برف کے تودے میں پھنسی ہوئی ہے۔’

روسی میڈیا پر جاری ویڈیوز میں شہریوں کو ٹریفک لائٹس کے برابر اونچے برفانی تودوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ سڑکوں کے کناروں پر کئی میٹر اونچے برف کے ڈھیر موجود ہیں، جو اس شدید موسمی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے