آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کو پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ کے فائنل کے بعد سے حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔ ایشیا کپ کے بعد حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے کوئی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی نہیں کھیلا، جس کی وجہ سے ان کی سلیکشن پر سوالات اٹھے۔
یہ بھی پڑھیے حارث رؤف کا ماضی کیسا رہا؟ فاسٹ بولر کے استاد اور قریبی دوستوں نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں، جبکہ ٹیم مینجمنٹ مستقبل کے بڑے ایونٹ کے لیے ایسے کھلاڑیوں کو ترجیح دینا چاہتی ہے جو مسلسل قومی ٹیم کے ساتھ دستیاب اور ٹیم کمبی نیشن کا حصہ ہوں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان مشاورت جاری ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں حارث رؤف کی شمولیت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔













